اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ فنانشل ٹائمز
نے سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئےرپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی
علاقوں پر 10 مہینوں سے جاری حزب اللہ کے حملوں کے دوران علاقے کو بہت زیادہ نقصان
پہنچا ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کا حوالہ دیتے ہوئے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ پیش کی ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں حزب اللہ کے حملوں کے 10 ماہ کے دوران علاقے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
برطانوی اقتصادی اخبار کے مطابق حزب اللہ کے حملوں سے عمارتوں، زرعی اراضی اور تجارتی سرگرمیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع کریات شمونہ (قریات شمعونہ) کی کل آبادی میں سے صرف 3 ہزار افراد اس علاقے میں رہ گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ 10 مہینوں کے دوران حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں گذشتہ سات عشروں میں پہلی بار شمالی فلسطین سے یہودی آباد کاروں کا سب سے بڑا انخلا عمل میں آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
110